سرینگر// سرینگر۔جموں شاہراہ پر متعدد مقامات پر زمینی تودے گر آنے بعدمذکورہ شاہراہ کو جمعرات کے روز ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔یہ تودے رام بن ضلع میں زور دارش بارش کی وجہ سے گر آئے جس کے نتیجے میں کم و بیش200گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں۔
حکام کے مطابق شاہراہ پر تریشول موڑ،بیٹری چشمہ اور پنتھیال کے مقامات تودے گر آئے ہیں جس کے نتیجے میں شاہراہ پر کم و بیش200گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیں۔
مزدور اور مشینری کام پر ہیں تاکہ شاہراہ کو جلد از جلد ٹریفک کے قابل بنایا جاسکے۔
یاد رہے کہ رام بن ضلع میں ہی گذشتہ ہفتے بھی تودے گر آئے تھے اورشاہراہ کو دو روز تک بند رکھا گیا تھا۔