ہمبنٹوٹا/زمبابوے نے ایک روزہ سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کیتحت 4 وکٹوں سیشکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایک بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیابی تو ملی جو میچ میں فتح کے لیے ناکافی تھا۔سری لنکا کے اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ میں 209 رنز بنائے جس میں گناتھیلاکا کے 87 اور نیروشان ڈکویلا کی سنچری شامل تھی۔گناتھیلاکا آؤٹ ہونے والے پہلے سری لنکن بلے باز تھے جس کے بعد نیروشان 116 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔کپتان اینجیلو میتھیوز نے 42 اور اپل تھرنگا نے 22 رنز کا اضافہ کیا۔سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔