Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

زماں ومکاں اور ذرّات و توانائی کا مجموعہ ہے کائنات! | ہماری کائنات کی نہ کوئی ابتدا ہے اور نہ ہی کوئی انتہا سائنس اور ٹیکنالوجی

Towseef
Last updated: April 14, 2025 12:06 am
Towseef
Share
9 Min Read
SHARE

محمد مطاہر خان

قریباًایک سال قبل ہبل ٹیلی اسکوپ سے چھ گنا زیادہ طاقتور جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے کھینچی گئی پہلی تصویر منظر عام پر آئی تھی۔ اس میں دکھائی دینے والی تمام کہکشائیں 13 ؍ارب نوری سال دور ہیں، یہ اب تک کی کائنات کی سب سے دور اور واضح تصویر ہے۔ ایک ریت کا ذرّہ اپنی انگلی پر رکھیے اور آسمان کی جانب کریں، جتنی جگہ آسمان پر یہ ریت کا ذرہ گھیرے گا، اتنے سے علاقے کو جیمز ویب سپیس ٹیلی اسکوپ نے لگاتار 12 گھنٹے فوکس کیے رکھا اور یہ کہکشائیں کھوجی ہیں۔ یعنی آسمان پر ریت کے ذرہ برابر حصہ پر فوکس سے ہزاروں کہکشائیں دکھائی دے رہی ہیں۔ زمین کے اطراف میں ہر ذرّے برابر حصہ پر فوکس کرنے سے بھی تقریباً اس سے ملتا جُلتا منظر دیکھنے کو ملے گا۔کائنات کی تعریف سادہ الفاظ میں تو یوں کی جاسکتی ہے کہ وہ سب کچھ جو موجود ہے وہی کائنات ہے اور بنیادی طور پر دو ہی چیزیں ہیں جو موجود کے دائرے میں آتی ہیں، ایک مادّہ اور دوسرا توانائی، لہٰذا کائنات کو یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ تمام مادّے اور توانائی کو ملا کر مشترکہ طور پر کائنات کہا جاتا ہے۔ عموماً کائنات سے مراد اجرام فلکی اور ان کے مابین موجود فضائیں اور ان کے مربوط نظام لی جاتی ہے جو قدرت کی طرف سے بنائے گئے ہیں، مگر درحقیقت کائنات میں وہ سب کچھ ہی شامل ہے جو موجود ہے۔

یہ ذرّات اور توانائی کی تمام موجودہ اقسام اور زمان و مکاں کا وہ مجموعہ ہے، جس میں تمام عوامل و واقعات رونما ہوتے ہیںبعض اوقات اس لفظ کا استعمال انسانی حیات اور اس سے متعلقہ چیزوں کے لیے بھی کیا جاتا ہے اور یہاں بھی اس سے مراد ہر موجود شے کی ہوتی ہے، یہاں تک کہ انسانی تجربات اور خود انسان بھی اس دائرے میں آجاتے ہیں۔ کائنات کی تعریف یوں بھی کی جاتی ہے کہ کائنات، ذرّات اور توانائی کی تمام موجودہ اقسام اور زمان و مکاں (space time) کا وہ مجموعہ ہے، جس میں تمام عوامل و واقعات رونما ہوتے ہیں۔

کائنات کے قابل مشاہدہ حصوں کے مطالعے سے حاصل ہونے والے شواہد کی مدد سے طبیعیات داں اس کل زمان و مکاں اور اس میں موجود مادّے اور توانائی اور اس میں رونما واقعات کے کل مجموعے کو ایک واحد نظام کے تحت تصور کرتے ہوئے اس کی تشریح کے لیے ریاضیاتی مثیل (mathematical model) کو استعمال کرتے ہیں۔

کائنات خود کیا ہے؟اس سلسلے میں جدید فلکیات کا کاسمولوجی میں دو متضاد سائنسی نظریے پیش کیے گئے ہیں۔ ایک عظیم دھماکے بگ بینگ کا نظریہ اور دوسرا یکسانی حالت کا نظریہ، یکسانی حالت کے نظریے کے تحت کائنات ہمیشہ سے یکساں حالت میں ہے، جس میں مادّہ کی اوسط گنجانی فاصلے یا وقت کے فرق سے گھٹتی بڑھتی نہیں بلکہ یکساں رہتی ہے۔ مادہ خلا میں مسلسل پیدا ہو رہا ہے۔ گو کہ اجرام فلکی دور سے دور جا رہے ہیں اور کائنات پھیل رہی ہے۔ اس نظریہ پر جدید سائنسی دریافتوں کے ذریعہ اعتراضات ہو چکے ہیں کہ اس کی صداقت شک و شبہ سے بالاتر نہیں رہی ہے۔عظیم دھماکا ’’بگ بینگ ‘‘کے نظریہ کے مطابق پہلے کائنات کا تمام مادّہ ایک انتہائی گنجان نقطہ ( ایٹم ) میں مرکوز تھا، جو آج سے دس، بارہ سے لے کر بیس ارب سال پہلے کسی وقت ایک عظیم دھماکے سے پھٹ گیا تھا، جس سے مادّہ ہر سمت بکھرنا شروع ہو گیا۔ تب سے کائنات پھیل رہی ہے۔ جس وقت دھماکا ہوا اسے کونیاتی وقت کا لمحہ صفر شمار کیا جاتا ہے اور تب سے کائنات پھیل رہی ہے۔ آہستہ آہستہ موجود گرم مادّہ کم گنجان اور ٹھنڈا ہوتا گیا۔ اس نظریہ کے کائناتی مفکرین نے کونیاتی ادوار بھی بتائے ہیں، جن میں کائنات کے رویئے کی تاریخ رقم و مرتب کرنے کی کوشش کی ہے اور اجرام فلکی کی پیڑھیاں بنائی ہیں۔ ایک دور میں اجرام فلکی کی ایک نسل پروان چڑھی، عمر طبعی گزاری اور ختم ہو گئی، پھر دوسری مرتبہ اور پھر تیسری مرتبہ اور یہ عمل مسلسل عظیم دھماکے ’’بگ بینگ‘‘ کے فوراً بعد کائنات میں فقط توانائی کی لہریں تھیں۔

جوں جوں یہ لہریں پھیلتی گئیں ان کی مرتکز تابکار توانائی مادّے میں تبدیل ہو گئی۔ یہ مادّے پہلے شاید باریک بخارات کی شکل میں خلائے بسیط میں لامتناہی پھیلا ہوا تھا،پھر یہ سکڑتا گیا اور مرغولوں میں تقسیم ہو گیا۔ سکڑاؤ کی وجہ سے حرارت پیدا ہوئی۔ یہ نرم مرغولے بعد میں ٹھوس شکل اختیار کرکے اجزام فلکی بن گئے، گویا کائنات لامحدود ہے۔ لیکن آئن اسٹائن کے نظریہ اضافیت کے مطابق کائنات کا مخصوص حجم ہے۔ اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ کائنات کا کوئی کنارہ ہے، جس کے باہر کائنات نہیں ہے، بلکہ کچھ اور ہے۔

حقیقتاً ایسا تصور کرنا ممکن نہیں، کیوں کہ جدولیات کا بنیادی اصول ہے کہ لامحدود محدود میں تبدیل ہو جاتا ہے اور محدود لامحدود میں۔ لہٰذا صداقت تک پہنچنے کے لیےآپ کائنات کو لامحدود سمجھتے ہوئے بھی اسے مخصوص اور متعین تسلیم کریں گے۔ آئن اسٹائن کے مطابق خلا بذات خود خمدار ہے۔ خلا ایک سہ العبادی دائرہ ہے، جس میں کوئی سا بھی ممکنہ خط مستقیم چلتے ہوئے آخر کار اپنے مقام پر پہنچ جاتا ہے اور یہ کائنات ہر لمحہ یا پھیل رہی ہے یا سکڑ رہی ہے۔

اس نظریہ کی تشریح کرنے والے بعض سائنس دانوں نے عظیم تباہی کے انجام کی پیشن گوئی بھی کی ہے اور یہ بھی پیشن گوئی بھی کی ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب کائنات کا پھیلاؤ رک جائے گا۔ اور معکوس عمل شروع ہو جائے گا۔ مکان کے حوالے سے کائنات لامحدود ہے۔ یعنی کائنات کی کوئی آخری حد، کوئی سرحد اور کوئی کنارہ نہیں ہے، جہاں ہم کہیں کہ کائنات ختم ہو گئی ہو۔ یہ لامحدود ہے، لیکن یہ لامحدودیت اپنے طور پر آزادانہ محدود چیزوں سے ماوراء قائم بالذات، اپنا وجود نہیں رکھ سکتی ہے۔ لامحدودیت اور محدودیت دونوں مل کر وحدت اضداد کی تکمیل کرتے ہیں۔

محدود لامحدودیت میں تبدیل ہوجاتا ہے اور لامحدودیت محدودیت میں۔کائنات لامحدود ہے، لامتناہی ہے۔ کائنات میں مادّہ لامتناہی طور پر مصروف ارتقاہ ہے۔ بحیثیت مجموعی کائنات کی نہ کوئی ابتدا ہے اور نہ ہی کوئی انتہا۔کائنات ابدی اور مادّی دنیا کا نام ہے۔ مکان کے حوالے سے اس کا پہلو کبریٰ یہ ہے کہ ہمارے نظام شمسی سے باہر اربوں اور کھربوں دوسری کہکشائیں ہیں اور اسی لحاظ سے کائنات بے حدود و ثفور ہے۔

اس کی کوئی سرحد، کوئی ٔکنارہ، کوئی آخری سرا نہیں ہے۔ پہلو صغیر یہ ہے کہ ذرات کے اندر ایٹم ہیں ایٹم کے اندر عنصری جز کا ایک پیچیدہ ڈھانچہ ہے۔ اس کی تقسیم در تقسیم کبھی نہ ختم ہونے والی ہے اور بے انتہا ہے۔ اس پہلو کا کوئی آخری سرا، کوئی کنارہ، کوئی آخری حد نہیں ہے۔

ماہرین فلکیات یہ باور کرتے ہیں کہ کائنات کا فوری طور پر بھی کوئی نقطہ آغاز ہے اور اس کا من حثیت المجموع بھی ایک سلسلہ ارتقاء ہے۔ اس سلسلہ میں ایک نظریہ عظیم دھماکا ( بگ بینگ ) کا ہم یعنی کائنات ایک ’’ماقبل کائنات ایٹم‘‘ کے ایک عظیم دھماکے سے پھٹ جانے سے وجود میں آئی، دھماکے سے قدیم مادّہ ہر سمت بکھر گیا، وہی کائنات ہے۔ چونکہ دھماکےسے مادّہ بکھر گیا تو وہ یقیناً مسلسل پھیل رہا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ کنونشن ،سات دہائیوں سے زائد عرصے میں جو کچھ کھویا وہ راتوں رات واپس نہیں آ سکتا: سید محمد الطاف بخاری
تازہ ترین
جہامہ بارہمولہ میں 13سالہ کمسن دریائے جہلم میں ڈوب گیا،بازیابی کیلئے بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! کتب بینی کی روایت دَم توڑ رہی ہے فکر انگیز

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

گرمائی تعطیلات اور گرمی کا موسم فکر و ادراک

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! سیکھنے میں کیسی شرم؟ سوال علم کی ابتدا ہے

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?