Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

زمانے کے طوفانوں میں گھرے!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 24, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 بیٹیاں   کی عظمت سے نابلد لوگ فی زماننا بیٹی کی پیدایش سے ہی کبیدہ خاطر ہو جاتے ہیں ۔ ظاہر ہے جہاں بیٹیاں اچھی تربیت اور صالح ماحول میں پروان چڑھ جائیں ، وہاں رسولِ رحمت ﷺ کے فرمان کے مطابق بیٹیاں سراسر رحمت بن جاتی ہیں ۔ اس کے برعکس اعلیٰ اخلاقی اقدار سے عاری اور شرم و حیا سے بے نیاز ماحول و معاشرہ میں پلنے بڑھنے والی لڑکیاں اورلڑکے اپنے والدین کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے معاشرہ کے لیے زحمت ہی زحمت بن جاتے ہیں۔آج کے سا ئنسی دور میں موبائل فون، ٹی وی اور نیٹ نے سماج کو بہت سارے فوائد پہنچا ئے مگر ساتھ ہی انہوں نے انسانوں کو شتربے مہار بھی بنا کے رکھ دیا ہے۔ اُن مفید بھی نفع رساں بھی ایجادات کے غلط استعمال نے سماج میں جلتی پر آگ کا کام کر دیا ہے۔ عام گھرانوں کی بات ہی نہیں بلکہ شرم و حیا کے پاسدار خانوادوں کی بیٹیاں بھی بہ استثنائے چند اپنے خاندان کے عزت ووقار کو دا غ دار کر کے دکھ دیتی ہیں کہ با عزت گھرانے بھی بیٹیوں اور بیٹوں کی بد کرداری سے ذلیل و خوار ہو کے رہ جاتے ہیں ۔
 اسی ضمن میں روزنامہ ’’ کشمیر عظمیٰ ‘‘ ۲۹؍ نمبر۲۰۱۸ء گوشہ ٔ خواتین کالم میں محترمہ بنتِ سلطان الحق نے مسلمان لڑکی غیر مسلم لڑکے سے عشق کا اعصاب شکن قصہّ نہایت درد کرب کے ساتھ پڑھنے کو ملا ۔ اس محترمہ نے پوری قوم کی غیرت کو للکارا ہے کہ قوم اپنی لاڈلی بیٹیوں کو مختلف کور سز کی ٹریننگ کے لئے ریاست سے باہر یوں نظروں سے دور بھیج رہی ہے جیسے یہ لاوارث لڑکیاں ہوں ۔ باہر کے کالجوں میں ایڈمیشن دلا کر ایسے والدین اپنی بیٹیوں کے شب و روز سے بالکل بے پرواہ ہو جاتے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم یا ٹیکنکل ٹریننگ کرانا قطعاً معبوب نہیں ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ بیٹیوں کو اختلاطِ مرد وزن، خصوصاً غیر محرموں سے بلا تکلف مراسم بڑھا نے سے دور رکھنے کا کار گربندو بست نہ ہو تو شیطان انسان کے خون میں دوڑتا ہی رہتا ہے اور اس وجہ سے کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔
غیر محرموں سے لڑکوں کی فرینڈ شپ کے دل دہلا نے والے واقعات کی وجہ سے ہمارا معاشرہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ اس موضوع پر محکمہ پولیس نے ڈودہ ٹاون ہال میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کر ا یا گیا تھا ،اُس وقت کےSSPصاحب نے اس موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے بڑے پتے کی باتیں کہیں اور خصوصاً والدین کو بہترین مشور دیا کہ میں بھی بیٹیوں کا باپ ہوں ، میں روزانہ اپنی بیٹیوں کے موبائل فون چیک کرتا ہوں کہ بیٹی نے کسی سے بلا ضرورت باتیں تو نہیںکی ہیں؟ اس وقت جب کہ گھروں میں ٹی وی کے غلط استعمال سے بے حیائی کا جن دند تا پھررہا ہے، گھر سے باہر راستوں گلی کوچوں، چوراہوں پر برہنہ پوسٹر دعوت نظارہ دے رہے ہیں، اخلاق سوز فلمی گانوں سے ماحول گرما رہتا ہے، اس ابلیسی فضا میں والدین کی ذمہ داری ہے کہ بیٹیوں پر ہی نہیں بلکہ بیٹوں پر بھی کڑی نظر رکھیں۔ اس سلسلے میں لباس کا بھی اہم رول ہے۔ یا درکھئے جس سماج میں شرم وحیا داری کا احساس سر ے سے ہی مضقود ہو چکا ہو، اس کی بہو بیٹیاں اس قدرر تنگ وچست لباس پہنتی ہیں کہ جسم پھٹا جاتا ہے۔ اس قسم کے طوفان بد تمیزی میں کوئی کب تلک غض ِبصر سے کام لے ؟ ایک موقع پرمشہور و معروف ایڈ وکیٹ مرحوم غلام نبی گونی بھدرواہی فیشن پر ستی پر یوں تلخ نوا ہوئے   ؎
درزیوں نے بیٹیوں کے وہ پیراہن سیئے
 جیسے پردے ہوں کھڑکیوں کے لئے
  ایک مثال عرض کئے دیتا ہوں ۔ کسی سڑک پرایک نیم بر ہنہ خاتون جارہی تھی تو اوباش لڑکے اس پر فقرے کستے رہے اور ا س کا پیچھا کر تے رہے۔ یہ صاحبہ انہیں خشم آلود نگاہوں سے دیکھ کر تیزی سے ڈگ بھرکر پہنچتے پہنچتے پولیس اسٹیشن کے اندر گئی اور ایس ایچ او سے شکایت کی : جناب! یہ دیکھئے آوارہ لڑکے میرا پیچھا کر رہے ہیں، تالیاں اور سیٹیاں بجاتے بجاتے چلے آر ہے ہیں۔ ایس ایچ اونے نیم برہنہ خاتون کا سر سے پاؤں تک کا جائزہ لے کر کہا :میڈم!یہ نوجوان آپ کو دیکھ کر سیٹیاں اور تالیاں نہیں بجائیں گے تو کیا مندر میں جا کر گھنٹیاں بجائیں گے؟الغرض فیشن پرستی کے جنون میںشرع تہذیب کے بندھنوں سے آزاد خواتین کو ا پنے لچھن کا جائزہ از خود لینا چاہیے اور ذاتی اصلاح کی طرف فوری توجہ دے کر اپنی عزت آپ کر نی چاہیے ۔غالباً حضرت غالبؔ نے اپنے یہی احوال دیکھ کر کہا تھا    ؎
ڈھا نپا میرے عبوب آخر کفن نے ہی
ورنہ میں ہر لباس میں نگ وجود تھا
رابطہ9596959045 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?