سرینگر//گورنمنٹ ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر سندیپ کمار نائک کی صدارت میںسول سیکریٹریٹ سرینگرمیںآفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔تین روز تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں کشمیر ڈویژن کے متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔پہلی میٹنگ میں اننت ناگ،پلوامہ،شوپیان اور کولگام اضلاع کے آفیسران نے شرکت کی۔اس کے علاوہ پرنسپل سیکریٹری گورنمنٹ محکمہ ایگریکلچر ،ناظم زراعت کشمیر،ڈائریکٹر زراعت کشمیر،ڈائریکٹر ریسرچ سکاسٹ ،زعفران ماہر اور سپر انٹنڈنگ انجینئر (میکنیکل) کشمیر کے علاوہ دیگر آفیسران بھی میٹنگ میںموجود تھے۔اس موقعہ پر سندیپ کمار نے بتایا کہ سرکارزعفران کے قومی مشن کو مزید پانچ سال کی توسیع دے رہی ہے تاکہ تمام سرگرمیوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے علاوہ زعفران سے جڑے کسان آئندہ دہائی تک اس کے فوائد حاصل کرسکیں۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی،وزیر اعظم نریندر مودی سے زعفران کے قومی مشن کی توسیع کی مانگ کریںگی۔