عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // اونتی پورہ میں پولیس نے جموں و کشمیر کے باہر زعفران کے بیج کی نقل و حمل کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا۔ایک ترجمان نے بتایا کہ زعفران کے بیج کو جموں و کشمیر کے باہر لے جانے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او پی ایس اونتی پورہ کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے آئی سی پی پی ٹول پلازہ کے ساتھ مل کر ایک مخصوص ناکہ لگایا جس کی شناخت اشوک کمار ولد روشن لال ساکن ایل رام سنگھ ولد ہری پتن سنگھ گوئل وہار دہلی، گلزار احمد خان ولد عبدالرحمان خان ساکن سیر مٹن اور احمد دین چودھری ولد محمد اکبر چودھری ساکن گوجر نگر جموں کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار افراد سوئفٹ کار زیررجسٹریشن نمبر JK02DG-5090 میں سفر کر رہے تھے جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا اور تلاشی کے دوران زعفران کے بیجوں کے تقریبا 4 تھیلے برآمد کر لیے جو 150 کلو گرام بنتے ہیں۔ برآمد شدہ زعفران کے بیج کو مزید ضروری کارروائی کے لیے محکمہ زراعت کے حوالے کر دیا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زعفران کے بیجوں کی مرکزی زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر سے باہر نقل و حمل قانون کے تحت ممنوع ہے۔