جموں //چیف سیکرٹری بی آر شرما اور صنعت و حرفت کے مرکزی سیکریٹری نے مشترکہ طور زعفران پروڈکشن اینڈ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ ایجنسی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔ صنعت و حرفت کی مرکزی وزارت نے ریاست کی زعفران برآمدات کے فروغ کے لئے مذکورہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔مرکزی سیکرٹری نے ایک تفصیلی پریذنٹیشن کے ذریعے سپائس بورڈ ایکٹ1986 کے تحت تشکیل شدہ مذکورہ کمیٹی کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ2015 ء میں زعفران کی کاشت کاری والے علاقوں کی سروے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ5 برس کے عرصے میں زعفران کے فروغ کے لئے329.39 کروڑ روپے والے خصوصی پیکج کو منظوری کے لئے مرکزی زراعت وزارت کو بھیجا گیا ہے اور مارچ2018 کے آخر تک منظوری ملنے کی توقع ہے۔میٹنگ میں زراعت محکمہ کے فائنانشل کمشنر پرمود جین، فائنانشل کمشنر منصوبہ بندی بی بی ویاس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔