سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی کشمیر (سکاسٹ) میں ہارٹیکلچرفیکلٹی بیچ 2020 کے انڈرگریجویٹ طلباء 21 روزہ آل انڈیا ایجوکیشنل ٹور (AIT) اور انڈسٹریل ایکسٹرن شپ پر روانہ ہوگئے ۔IDP-NAHEP کے اہتمام سے اس پروگرام میں طلباء کو باغبانی کی ابھرتی ہوئی دنیا میں جدید علم اور عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ اس سفر نامے میں IARI نئی دہلی میںPrecision Farming Development Centre,Tanflower Pvt. LimitedاورPPK ایگرو فوڈ انڈسٹریز بنگلوراور بینچ مارک ٹی انڈسٹری اوٹی تمل ناڈو جیسے مشہور اداروں کے دورے شامل ہیں۔