عظمیٰ نیوز ڈیسک
سرینگر// زرعی یونیورسٹی کشمیر کے 2سکالرتیسری بین الاقوامی گندم کانگریس (IWC)، آسٹریلیا میں گندم کی تحقیق کے مختلف شعبوں پر اپنا تحقیقی کام پیش کرنے پر ٹریول گرانٹس اور رجسٹریشن چھوٹ سے نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر صفورا شفیع کو جرمنی میں قائم گندم انیشیٹو کی جانب سے سفری گرانٹ سے نوازا گیا ہے جبکہ فرخندہ جان کو رجسٹریشن فیس معافی سے نوازا گیا ہے۔ وائس چانسلر، SKUAST پروفیسر نذیر احمد گنائی، نے طلبا کوکامیابیوں پر مبارکباد دی ۔