عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// زرعی یونیورسٹی کشمیر کے ویٹرنری فیکلٹی کیمپس شوہامہ آلسٹینگ میں “’Biomaterials and Stem Cells in Regenerative Medicine‘پر دس روزہ ورکشاپ کل اختتام پذیر ہوا۔ ورکشاپ میں ملک کے مختلف اداروں کے 20 سے زیادہ ریسرچ سائنسدانوں/ فیکلٹی ممبران نے حصہ لیا اور ریجنریٹیو میڈیسن میں بائیو میٹریلز اور اسٹیم سیلز کے استعمال پر اپنی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کیا۔اختتامی سیشن میں پروفیسر شعیب اے کامل، ڈین ایف وی ایس سی اینڈ اے ایچ، سکواسٹ کشمیر اوروائس چانسلر کے او ایس ڈی پروفیسر عظمت عالم خان مہمان خصوصی تھے۔پروفیسر کامل نے مختلف شعبوں میں دستیاب مہارت کو بہتر طریقے سے بروئے کار لانے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ اسی نوعیت کے ایونٹس کے انعقاد کی ضرورت اور اہمیت پر مزید زور دیا۔تقریب کے آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر مدثر بشیر گگجو نے ورکشاپ اور اس دوران ہونے والے مختلف سیشنز کی مختصر رپورٹ پیش کی۔ ورکشاپ میں سٹیم سیل لیب کی نمائش کے ساتھ ساتھ نامور قومی اور بین الاقوامی ماہرین کے لیکچرز بھی تھے۔