سرینگر//شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی انڈین انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور اور کشمیر یونیورسٹی مشترکہ طور 6اور7مئی کو ’بائیو میڈیکل سائنس اورریجنریٹیومیڈیسن میں حالیہ پیش رفت‘پردوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کااہتمام کررہی ہے۔ کانفرنس وزارت تعلیم حکومت ہند کی اُس اسکیم کاحصہ ہے جس کامقصد تعلیم وتحقیق میں اشتراک کرناہے تاکہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میںتحقیق کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے۔کانفرنس کی تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹر ریسرچ سرفرازاحمدوانی کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ممبران اور آرگنائزروں نے حصہ لیا۔کانفرنس کی سرپرستی کشمیریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرطلعت احمد اورزرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نظیراحمدگنائی کررہے ہیں۔اپنے پیغام میں پروفیسرگنائی نے کانفرنس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امیدظاہر کی کہ اس کانفرنس سے مختلف شعبوں میں مسائل پرتبادلہ خیال کرنے کا موقعہ ملے گا ۔