عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //وزیر برائے زراعت اور دیہی ترقی جاوید احمد ڈار نے کل شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شالیمار کیمپس میں GONGUL-2025-The10thSKUAST-K ایگریٹیک میلے کا افتتاح کیا ، اس تین روزہ میگا ایونٹ میں زرعی جدتوں ، پائیدار کاشتکاری کے مشقوں اور کاروباری مواقع کی نمائش کی گئی ہے ۔ وزیر نے گونگول 2025 کا افتتاح کیا جس میں شاہی گھوڑوں کی بھی نمائش کی گئی ۔ انہوں نے سکاسٹ کے کی تعریف کی کہ وہ گونگول کو ایگریٹیک میلہ کے نام کے طور پر منتخب کر رہے ہیں جو اگلی نسل کو رچ کشمیری ثقافت سے جوڑے گا ۔وائس چانسلر سکاسٹ کے پروفیسر نذیر احمد گنائی نے گونگول 2025 کی کامیابیوں اور امنگوں کی عکاسی کی ۔اس موقع پر حلقہ انتخاب کریری کے ایم ایل اے عرفان حافظ لون اور حلقہ نتخاب سونہ واری کے ایم ایل اے ہلال اکبر لون نے بھی خطاب کیا ۔