عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے سری پرتاپ کالج کے ماحولیاتی سائنس کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر نے ایک معروف بین الاقوامی پبلشنگ کمپنی کے ساتھ اپنی 20ویں کتاب “زرعی پائیداری کے انتظام کے لیے مائیکروبائیومز” شائع کی۔کتاب کے مرکزی مدیر ڈاکٹر گوہر حامد ڈار نے ماحولیاتی لحاظ سے مربوط زرعی نظام کے لیے مٹی اور فصل کی مائکرو بایوم ٹیکنالوجی میں جدید پیش رفت پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر ڈار، کشمیر یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کر چکے ہیں، مختلف تحقیقی منصوبوں کے پرنسپل انوسٹی گیٹر/کو-پرنسپل انوسٹی گیٹر ہونے کے علاوہ ان کی 70 سے زیادہ اشاعتیں ہیں۔