رام بن //محکمہ زراعت کی طرف سے منعقدہ ایک روزہ کسان میلہ و زرعی نمائش کا ممبر اسمبلی نیلم لنگھے کے ہاتھوں افتتاح ہوا، ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن محمداعجازاس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ۔اس موقعہ پر چیف ایگریکلچر آفیسر کے کے شرما، ہارٹیکلچر آفیسر کے ایل بالی، انیمل ہسبنڈری کے ضلع افسر جاوید کٹوچ، ڈسٹرکٹ سائل کنزرویشن آفیسر اے ایچ سلاریہ وغیرہ موجود تھے۔ نمائش میںمختلف محکمہ جات کی جانب سے سٹال لگائے گئے تھے جن میں کھیتی باڑی، باغبانی اور ماہی گیری کے متعلق جدید اوزار ، مشینوں وغیرہ کے بارے میں جانکاری مہیا کروائی گئی تھی۔ ان محکمہ جات نے کسانوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے جن میں کسانوں کو کھاد، بیج، جراثیم کش ادویات وغیرہ کے بارے میں بھی معلومات فراہم تھیں جب کہ فصلوں کو لگنے والی بیماریوں ، ان کے علاج اور زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے طریقے بیان کئے گئے تھے۔مقررین نے کسانوں کو حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں کے بارے میں بھی مطلع کیا اور ان سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی۔