زرعی فصلوں کے بیجوں میں خود انحصاری

Mir Ajaz
2 Min Read

 عظمیٰ نیوز سروس

 

اننت ناگ//ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال نے کل سیڈ ملٹی پلیکشن فارم پدگام پورہ پلوامہ کا دورہ کیا اور فارم میں مختلف پروگراموں پر عمل آوری کی پیشرفت کا جائزہ لیااورنے فارم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ہے ۔اس موقع پرڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ محکمانہ فارمز محکمہ کے پاس اثاثہ ہیں اور بدلتے ہوئے عالمی زرعی منظر نامے میں ان کا ناگزیر کردار ہے۔

 

ہمارا فوری مقصد خطے میں مختلف زرعی فصلوں کے بیجوں کی ضرورت میں خود انحصاری حاصل کرنا ہے۔ڈائریکٹر زراعت نے متعلقہ افسران/تکنیکی ماہرین سے کہا کہ وہ مشن موڈ پر کام کریں تاکہ رواں سال کے تمام مقررہ اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر زراعت نے اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور زرعی صورتحال کا جائزہ لیا او فصلوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کئی مقامات پر کسانوں کے ساتھ میٹنگیں کیں اور مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں CSS، محکمہ کے ذریعہ چلائے جانے والے فلیگ شپ پروگراموں کے بارے میں رائے حاصل کی۔ انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ جامع زراعت کے ترقیاتی پروگرام HADP کے مختلف منصوبوں کے تحت فوائد حاصل کریں۔ میں نے انہیں مختلف زرعی فصلوں کی کاشت کے دوران ہر ممکن تکنیکی تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Share This Article