جموں//زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار اور پیدواریت سے ریاست میں مجموعی اقتصادی ترقیاتی کو دوام حاصل ہوتا ہے اور لازمی ہے کہ ریاست میں زرعی شعبے کو مزید بڑھاوا دینے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں ۔وزیر ان باتوں کا اظہار ایک میٹنگ کے دوران 15ویں مالی کمیشن کے تحت زرعی سیکٹر کے مختلف مدوں کو حتمی شکل دینے کے عمل کاجائزہ لینے کے دوران کیا۔میٹنگ میں سیکرٹری زراعت شوکت احمد بیگ کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔وزیر نے کہا کہ زرعی ماڈلوں کی طرف توجہ مرکوز کی جانی چاہئیں تاکہ کسانوں کی آمدن بڑھ سکیں اور کم خرچے پر فصلوں کی پیدوار اور پیداواریت میں اضافہ ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ زرعی سیکٹر کو بلندیوں تک پہنچانے کے لئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں اور کسانوں کو اپنی پیداوار کے لئے اچھی مارکیٹنگ سہولیات بہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کسانوں کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لئے ایک کثیر رخی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔وزیر کو جانکاری دی گئی کہ 15ویں مالی کمیشن کے تحت 1205کروڑ روپے مختص رکھے گئے ہیں ۔15ویں مالی کمیشن کے تحت مربوط کاشتکاری نظام ، آرگینک کاشتکاری ، ہر ایک ضلع میں ایگری مال قائم کرنا، زرعی منڈیاں وجود میں لانااور دیگر کام نمایاں اہمیت کے حامل ہے۔