سرینگر//ناظم زراعت کشمیر سید الطاف اعجاز اندرابی کی صدارت میں ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر لالمنڈی سرینگر میں حال ہی ترقی پاگئے ۔سب ڈویژنل ایگریکلچر آفیسران اور سب ڈویژنل سطح پر ایس ایم ایسز کے ساتھ تبادلہ خیال کی ایک نشست منعقد ہوئی۔اس موقعہ پر ناظم زراعت نے آفیسران پر سول سروسز رولز،پرمن وعن عملد ر آمد کرنے،تندہی اور لگن کے ساتھ کام کرنے،فنڈس کے منصفانہ استعمال اور رہنما خطوط کے ساتھ کام کرنے،فنڈس کے منصفانہ استعمال اوررہنما خطوط کو ملحوظ نظر رکھنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ تمام مرکزی اورریاستی معاونت والی سکیموں کی صد فیصد عمل آوری کو یقینی بنایا جانا چاہیے اورکوئی بھی واجب الادائیگی نہیںہونی چاہیے۔انہوںنے آفیسران پر کسانوںکی دہلیز تک پہنچنے کی ہدایات دی تاکہ انہیں لازمی سہولیات دستیاب رکھی جاسکیں۔ناظم زراعت نے محکمہ کے کام کاج کو مزید فعال بنانے اورملازمین کی باقاعدہ حاضری کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹنشن عبدالرحیم سامون اور جوائنٹ ڈائریکٹر انپُٹس سجاد احمد شاہ کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔