سرینگر//ریاستی گورنر این این ووہرا نے سابقہ بھاجپا۔پی ڈی پی حکومت کے دوران وزراء کے ساتھ تعینات ذاتی عملے کو اپنے اصل محکمہ جات میں حاضر ہونے کاحکم دیا ہے ۔ایک حکمنامے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے سول سیکریٹریٹ کے(ّگزیٹیڈ سروسز)سے وابستہ 26 افسران کو جی اے ڈی میں حاضری دینے کیلئے کہا ہے جن میں سےتین کو دیہی ترقی اور فائنانس محکمہ جات میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ محکمہ جات کے سربراہان کیڈر افسران کو اپنے متعلقہ محکمہ جات میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔جن افراد کی خدمات جی اے ڈی کی جانب سے سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی سرکار میں کنٹریکچول بنیادوں پر تعینات کیا گیا تھا ،کو برطرف کیا گیا ہے ۔ان ملازمین کو 19جون تک تنخواہیں دی گئی ہیں۔