(زبَن ۔ بانہال میں خیر کوٗٹ گاوں کے نزدیک ایک خوبصورت صحت افزاء تفریحی مقام ہیں)
رُتیں پیار کی کھینچ لائیں زبَن
قطاریں پہاڑوں کی ہیں خوشنما
ہے دیودار و کائیل یہ بدھلو کا ون
رواں ہیں دواں ہیں یہاں آبشار
یہ کوئل و بلبُل ہرن کا وطن
جڑی بوٹیوں کی یاں بہتات ہے
بنفشہ یہاں اور گلِ یاسمن
قطاریں ہیں بھیڑوں کی یاں شاندار
ہے دودھ و دہی اور تازہ مکھن
٭
پہاڑوں میں ہے یہ جگہ پُر فضا
اوّل شیپ فارم یہ کشمیر کا
ہوائیں ہیں تازہ یہ پانی شفاف
پہلگام جیسا ہے یہ دوسرا
ہے باغِ بمبُر اور سوندُر ٹاپ بھی
ہیں گاتیں یہ پریاں یہاں جابجا
میرے گائوں سے یہ نہیں دور اب
ہے پختہ سڑک کا صحیح رابطہ
فضائوں میں یاں ہے بہت شاعری
میں اشعارِ چند پہ کروں اکتفا
٭
خدا واسطے اب تو سرکار سُن
میرے دل میں ہے بس یہی بار سُن
پہاڑوں کے اندر میں سُندر بہت
یاں سجنا سنورنا ہے درکار سُن
یہاں کیلہ ون اور ہے بشلری
چرندوں پرندوں کی بھرمار سُن
ہے شبیرؔ کی بس یہی آرزو
ترقی زبَن کی ہو دلدار سُن
سیاحت کے نقشے پہ لائو مجھے
زبَن کہہ رہا ہے میرے زار سُن
شبیر حسین شبیرؔ
رابطہ؛ سنگلاب کالونی خیر کوٗٹ بانہال، موبائل نمبر؛9906754208