سرینگر/سرینگر کے برین نشاط میںہفتے کو زبرون پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 2 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی کے معروف کرکٹروں کے علاوہ چند پولیس افسران اور معزز شہریوں بھی موجود رہے۔ لیگ آئی پی ایل طرز پر تربیت دی گئی ہے جس میں وادی کی 18ٹیمیں حصہ لیںگی۔ ہفتے کی صبح 11بجے طالب مموریل نشاط برین کے میدان میں زبرون پریمئیر کرکٹ لیگ کا افتتاح کیا گیا جس میں معروف کرکٹر قیوم باگو کے علاوہ پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ معزز شہریوں کی کثیر تعداد موجود رہی۔ پریمئیر کرکٹ لیگ سیزن 2میں 18ٹیمیں حسہ لیں رہی ہیں جبکہ تمام میچ آئی پی ایل کی طرز پر کھیلا جائے گا۔ مذکورہ لیگ میں حصہ لینے والے 18ٹیموں کے مالکان لیگ کا خرچہ از خود اٹھا رہے ہیں جبکہ لیگ کیلئے سرکار سے کوئی بھی مدد طلب نہیں کی گئی ہے۔ لیگ کا ابتدائی میچ وارث کینگز 11اور شہید مومن رائزنگ سٹار کے درمیان کھیلا گیا ۔
لیگ کا پہلے میچ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور سخت مقابلے کے دوران وارث کینگز نے آخری اور میں 14رن سکور کرکے میچ اپنے نام کردیا ہے۔ ۔