غلام نبی رینہ
کنگن//کرگل ضلع کے گمری دراس میں اتوار کی لصبح سڑک کا ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ڈرائیور سمیت تین دیگر زخمی ہوئے ۔ سونمرگ سے کرگل جارہی ایک زائلو گاڈی زیر رجسٹریشن نمبر 5894/ JK02BC گومری میں شیطانی نالہ موڈ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 400 فٹ گہری دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ساحل بھٹی ولد پونا لال ڈرائیور راہل کمار رحمان خان ولد مقبول حسین زخمی ہوگئے۔ فوج اور پولیس جائے وقوع پر روانہ ہوئے اور دریائے برد گاڈی سے ہلاک و زخمی افراد کو باہر نکال لیا اور زخمیوں کو علاج کے لئے سب ضلع ہسپتال دراس منتقل کیا گیا ۔ دراس پولیس نے حادثے سے متعلق ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 58/2025 زیر دفعہ 281.225(A)بی این ایس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔