عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پولیس نے پٹن کے حیدربیگ علاقے میں ایک بیکری شاپ کے مالک کو گرفتار کیا ہے جو صارفین کو میعاد ختم ہونے والی اور مضر صحت بیکری اشیاء فروخت کرنے میں ملوث ہے۔گزشتہ روز پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ حیدربیگ علاقے میں واقع نیو انٹرنیشنل بیکرز کا مالک غلام حسن صوفی مبینہ طور پر معیاد ختم ہونے والی اور مضر صحت بیکری اشیاء عام لوگوں کو فروخت کر رہا ہے۔ پولیس پارٹی نے تیزی سے کام کرتے ہوئے مذکورہ بیکری شاپ پر چھاپہ مارا اور کارروائی کے دوران ایکسپائر شدہ بیکری آئٹمز اور کیک کی کافی مقدار ضبط کر لی گئی۔ پولیس ٹیم نے دکان کے مالک کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ۔
پولیس سٹیشن پٹن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔