سرینگر/ریاست کی سرمائی دارلحکومت جموں سے جمعرات کی صبح 5486یاتری امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوگئے۔
یکم جولائی سے اب تک حکام کے مطابق ایک لاکھ30ہزار یاتریوں نے امرناتھ گپھا میں درشن کئے ہیں۔
حکام نے کہا کہ آج صبح پانچ ہزار سے زیادہ یاتریوں کو ایک کانوائی کی صورت میں وادی کی طرف روانہ کیا گیا۔