سرینگر//جموں و کشمیر بینک کی طرف سے حال ہی میں مشتہرکی گئی بھرتی فہرست کے خلاف کل کئی اُمیدواروں نے پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل نوجوانوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر بینک کی طرف سے تین سال قبل بینکنگ ایسوسی ایٹس اور ریلیشن شپ ایگزیکیٹو کی اسامیوں کے لئے 3200افراد کا انٹرویو لیا گیاتھا جبکہ بینک نے صرف 1600اُمیدواروں کو مختلف اسامیوں کیلئے منتخب کیا ہے ۔احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ 3سال بعد جب منتخب اُمیدواروں کی فہرست منظر عام پر آئی تو صرف 350ریلیشن شپ ایگزیکیٹو اور 1250بینکینگ ایسوسی ایٹس کو منتخب کیا گیا ۔انہوں نے بتایا 3سال انتظار کرنے کے بعد بتایا جارہا ہے کہ آئندہ سال مزید 4000لوگوں کو بینک میں روز گار فراہم کیا جائے۔