سرینگر//ریگل چوک لالچوک ٹریڈرس ایسوسی ایشن نے ایس ایم سی پر بیجا ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ ریگل چوک لالچوک ٹریڈرس ایسوسی ایشن نے سرینگر میونسپل کارپوریشن پر دکانداروں کو بیجا ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ ایس ایم سی دکانوں کے معائینہ کے دوران دکانداروں کو مختلف بہانوں سے پریشان کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ایک دکاندار پر بلا وجہ پانچ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ یہ رقم پانچ منٹوں کے اندر اندر جمع کریں بصورت دیگر اس میں دوگنا اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ موصوف دکاندار کا سارا مال دکان کے اندر پہلے ہی تھا کیوں کہ موسم کی خرابی کے نتیجے میں دکان سے مال باہر نہیں رکھ سکتے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم ڈسپلن کے خلاف نہیں ہیں تاہم بلا وجہ ہراسان کرنے پر ہم خاموش نہیں رہیں گے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں ۔ (سی این آئی )