عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//شہر سرینگر کے اہم تجارتی مرکز ریگل چوک میں قائم تجارتی انجمن ’ریگل چوک ٹریڈرس ایسوسی ایشن ‘ کے انتخابات میں سینئر ٹریڈ لیڈر فرحان کتاب کو صدارتی عہدے پر منتخب کیا گیا ہے جبکہ اعجاز احمد ڈار نائب صدر اور بلال احمد ڈار جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز کئے گئے ہیں ۔ اشتیاق احمد سیکریٹری،محمد انورخزانچی اور غلام محی الدین پبلسٹی سیکریٹری کے عہدے کی ذمہ داریان سنبھالیں گے ۔ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو باڈی ممبران میں محمد امین ،شوکت احمد ،ملک معراج ،طارق احمد ،نثار احمد اور محمد ایوب شامل ہیں ۔( مشمولات ٹی ای این)