Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ریکھا گپتا نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ۔27سال بعد بی جے پی نے دہلی کی باگ ڈور سنبھالی

Mir Ajaz
Last updated: February 20, 2025 11:16 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//طلبا کی سیاست سے قومی دھارے کی سیاست میں آنے والی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کی تجربہ کار کارکن ریکھا گپتا کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے جمعرات کوقومی راجدھانی علاقہ دہلی کی حکومت کی باگ ڈور سنبھالی۔دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے)کے حلقوں کے سرکردہ رہنمائوں کی موجودگی میں لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے گپتا اور ان کے ساتھی وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ گپتا شالیمار باغ حلقے سے بی جے پی کی ممبر اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔ گپتا کے بعد عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو شکست دے کر نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی منتخب والے پرویش صاحب سنگھ ورما نے وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے بعد آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، رویندر اندراج سنگھ، کپل مشرا اور پنکج کمار سنگھ نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔رام لیلا گرانڈ میں تین اسٹیج سجائے گئے۔ بائیں اسٹیج پر مختلف مذاہب کے مذہبی پیشوا اور کئی نامور بزرگ بیٹھے تھے۔ وزیراعلیٰ اور وزرا کو حلف دلانے کے درمیانی اسٹیج پر انتظامات کئے گئے تھے اور اس اسٹیج پر وزیراعظم مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت مودی کابینہ کے دیگر وزرا، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا، بی جے پی اور این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ موجود تھے۔آسام کے وزیراعلی ہیمنت وشو سرما، گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت، ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو اور نائب وزیراعلیٰ راجندر شکلا، چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وشنو دیو سائی، راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما، آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو، نائب وزیراعلیٰ پون کلیان ، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیوندر فرنویس ، نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار، اتر پردیش کے نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، شمال مشرق کے رہنما، دہلی کے تمام اراکین پارلیمنٹ، میئر اور دہلی کے مرکزی وزرا اور جنتا دل یونائیٹڈ کے لیڈر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔قومی ترانے سے حلف برداری کی تقریب کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد دہلی کے چیف سکریٹری دھرمیندر کمار نے مرکزی وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا، جس میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ریکھا گپتا کو وزیر اعلیٰ اور چھ دیگر اراکین اسمبلی کو وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کی اجازت دی تھی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر گپتا کو وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے مودی نے لکھا ’’ ریکھا گپتا جی کو دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد۔ وہ نچلی سطح سے اٹھی ہیں، کیمپس کی سیاست، ریاستی تنظیم، میونسپل کارپوریشن انتظامیہ میں سرگرم رہی ہیں اور اب ایم ایل اے اور وزیر اعلیٰ بھی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ دہلی کی ترقی کیلئے اپنی پوری طاقت سے کام کریں گی۔ ایک کامیاب مدت کیلئے میری نیک خواہشات۔حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ گپتا نے کہا کہ ان کی حکومت انتخابات کے دوران دہلی کے عوام سے پارٹی کی طرف سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کرپشن کو ہر گز برداشت نہیں کرے گی اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ گپتا دہلی کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں اور اس وقت مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بعد ریاست کی سربراہی کرنے والی دوسری خاتون ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مانو یونیورسٹی کے چانسلر ممتاز علی کا یونیورسٹی دورہ | ادب و ثقافت کے تازہ ترین شمارے کی رسم رونمائی انجام دی
برصغیر
دہلی میں بارش سے راحت | یوپی، بہار اور شمال مشرقی ریاستوں میں مانسون کا سلسلہ جاری
برصغیر
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم جاری | 35لاکھ ہٹائے جائیں گے ایس آئی آر کے تحت اب تک 83.66فیصد فارم حاصل
برصغیر
اوڈیشہ میں طالبہ کی خودسوزی پر سیاسی طوفان، 17جولائی کو ریاست گیر بند کا اعلان
برصغیر

Related

برصغیر

پڑوسی ملکوں کے ساتھ بات چیت ضروری | عالمی حالات پیچیدہ جے شنکر کی چینی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

July 15, 2025
برصغیر

ایران کامشروط جوہری مذاکرات سے انکار

July 15, 2025
برصغیرتازہ ترین

عالمی یوم اردو ایوارڈز 2025 کا اعلان

July 15, 2025
برصغیر

تروپتی میں 2ٹرینوں میں آگ | کوئی جانی نقصان نہیں

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?