سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کے روز کورونا متاثرین کے ریکارڈ1617کیس سامنے آئے۔ان میں 67مسافر بھی شامل ہیں۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے افراد کی مجموعی تعداد45542تک پہنچ گئی ہے۔
آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں سے 723کا تعلق وادی کشمیر جبکہ894کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سرینگر ضلع میںآج260،بارہمولہ میں85،پلوامہ میں37،بڈگام میں69،اننت ناگ میں69،بانڈی پورہ میں75،کپوارہ میں51،کولگام میں16،شوپیان میں23 اورگاندر بل ضلع میں38 کیس سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق جموں ضلع میں سب سے زیادہ583 کورونا کیس سامنے آئے ہیں ۔راجوری میں71،کٹھوعہ میں36،اُدھمپور میں77،سانبہ میں30،رام بن میں18،ڈوڈہ میں31،پونچھ میں11،ریاسی میں28اور کشتواڑ میں9کورونا کیس سامنے آگئے۔