Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ریکارڈ توڑ سیاحت امید افزاء رجحان

Mir Ajaz
Last updated: September 30, 2023 1:05 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

عالمی یوم سیاحت پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموںوکشمیر کو بھارت کاتاج قراردیتے ہوئے سیاحوںکوجموںوکشمیر کی سیر و سیاحت کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ سیاحوںکو جموںوکشمیر کو جموںوکشمیر کے دلکش نظاروں،پکوانوںکے خزانوں،شاندار ثقافت اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونا چاہئے۔اس میں کوئی دورائے نہیں کہ حکومت کی کوششوں سے جموںوکشمیر میں سیاحت کا شعبہ پٹری پر آچکا ہے ۔گزشتہ سال ۱یک کروڑ 88لاکھ سیاحوں نے جموںوکشمیر کی سیاحت کی جن میں سے 25لاکھ کے قریب سیاحوں نے کشمیر وادی کا رخ کیا۔اس سال بھی سیاحتی سیزن اچھا جارہا ہے اور اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد سیاح جموںوکشمیر کا رخ کرچکے ہیں ۔ سری نگر اور وادی کے سیاحتی مقامات جیسے گلمرگ، پہلگام وغیرہ میں ہوٹلوں کے تمام کمروں کی بکنگ ہوئی ہے جبکہ دیگر گیسٹ ہاؤسز اور ہاؤس بوٹس بھی گنجائش کے مطابق بھرے ہوئے ہیں۔سیاحت کو فروغ دینے کیلئے جموں و کشمیر میں سیاحت کے لئے 75بہترین نئے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں سیاحتی نقشہ میں شامل کیاگیا ہے ۔ سیاحت کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لیے ملک بھر سے نجی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے جموں و کشمیر کی سیاحتی پالیسی 2020 کو نوٹیفائی کیا گیا ہے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے سیاحت کو صنعت کا درجہ دیا گیا ہے۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سرینگر میں جی 20اجلاس کے بعد سیاحوں کی آمد میں59فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

اس میں کوئی شک نہیں کہ سرکار سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے اور نہ صرف روایتی سیاحت کو فروغ دیاجارہا ہے بلکہ مذہبی اور ثقافتی سیاحت کو بھی فروغ دینے کی پیہم کوششیں ہورہی ہیں ۔علاو ہ ازیں اب ہوم سٹے سیاحت کو بھی دوام مل رہا ہے اور اس کیلئے باضابطہ رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکاہے اور مختلف محکمے ہوم سٹے سیاحت کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ادا کررہے ہیں۔ جموںوکشمیر میں 15,000خیمہ بستیوں کے قیام عمل میںلایاگیاجبکہ ہوم سٹے اقدام کے تحت رجسٹریشن کی خاطر نوجوانوں کو سہولیت فراہم کرنے کیلئے افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جموں صوبہ کے تمام سیاحتی مقامات جیسے سرنسر ، مانسر ، پتنی ٹاپ ، بھدرواہ ، کشتواڑ ، پونچھ ، راجوری ، بنی بسوہلی ، لکھن پور، سرتھل اور دیگر مقامات پر ہوم سٹے کالونیوں او رخیمہ بستیوں کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایات بھی دی جاچکی ہیں جبکہ ایسی ہی ہدایات پہلے ہی کشمیر کے سیاحتی مقامات سے متعلق دی جاچکی ہیں۔یہ شاید حکومت کی ایسی ہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میںڈیڑھ کروڑ سے زیادہ سیاح جموںوکشمیروارد ہوچکے ہیں اور اس وقت بھی جموں سے کشمیر تک سیاحتی سیزن جوبن پر ہے۔آج کل آپ کشمیریا جموں کے کسی بھی سیاحتی مقام کا رخ کریں ،آپ کو وہاں رونق ملے گی اور ہر جگہ آپ کوچہل پہل دیکھنے کو ملے گی ۔تین برسوں کے وقفہ کے بعد جس طرح صحت افزاء مقامات پررونقیں لوٹ آئی ہیں،اُس سے سیاحتی شعبہ سے وابستہ لوگوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں اور ہوٹل مالکان سے لیکر ہائوس بوٹ اور شکارا مالکان اور ٹرانسپورٹر شادماں ہیں جبکہ کشمیر آرٹ سے جڑے لوگ بھی خوشی سے جھوم رہے ہیں کیونکہ تین سالہ مندی نے ان سبھی شعبوں سے وابستہ لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی تھی ۔ہمیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کشمیر کی سیاحت میں اچانک یہ اچھال یونہی نہیں ہوا بلکہ اس کیلئے ایک مسلسل مہم چلائی گئی جو نہ صرف ملک کے تمام بڑے شہروں میں چلائی گئی بلکہ بیرون ممالک بھی تشہیری مہم وسیع پیمانے پر چلائی گئی اور مرکزی حکومت نے بھی کشمیر کو سیاحتی مقام پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر پراموٹ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔یہ انہی مشترکہ کوششوںکا نتیجہ ہے کہ آج جموںوکشمیر کا سیاحتی شعبہ پٹری پر لوٹ چکا ہے تاہم اس رجحان کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔متعلقہ حکام نے اپنا کام کردیا ۔اب جموں وکشمیر کے شہریوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس محنت کو رائیگاں نہ ہونے دیں اور قیام امن میں اپنا کلیدی رول ادا کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہاں امن وامان رہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح جموںوکشمیر کی سیاحت پر آسکیں۔منفی پروپگنڈا کا زور ختم ہوچکا ہے اور باہر کے لوگ سمجھ چکے ہیں کہ جیسا دکھایا اور سنایا جارہا تھا ،کشمیر ویسا نہیںہے بلکہ کشمیر کا ذرہ ذررہ مہمان نواز ہے اور یہاں کی ہوائوں میں ایسی تازگی ہے جو دلوں کو مسحور کرکے رکھ دیتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ملک کے کونے کونے سے آج لوگ کشمیر وارد ہورہے ہیں تاہم جموںوکشمیر کے عوام کو اپنی روایتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے رہنا ہوگا اور سیاحوں کا باہیں کھول کر کشمیر کی سرزمین پر استقبال کرنا ہوگا تاکہ یہاں آنے والا ہر سیاح ایک مثبت پیغام لیکر واپس چلا جائے ۔اگر ایک سیاح خوش گوار یادیں لیکر واپس چلاجاتا ہے تو وہ ہمارا سفیر بن جاتا ہے اور وہ آگے کشمیر کی تشہیر خود کر دیتا ہے ۔اسی لئے ہمارا رویہ ایسا ہونا چاہئے کہ ہم اپنے لئے زیادہ سے زیاد ہ سفیر پیدا کریں جو کشمیر کو مارکیٹ کریںگے اور نتیجہ یہ نکلے گا کہ کشمیر خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوگا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پلوامہ انتظامیہ کی غیر رجسٹرڈ آیوش کلینکوں کے خلاف کارروائی، دو درجن کلینکوں پر چھاپے
تازہ ترین
ایس آر او-43 کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ملی ٹینسی کے متاثرین کو روزگار فراہم کیا جائے گا: منوج سنہا
برصغیر
پونچھ: مغل روڈ پر پتھر گرآنے کے دوران دولہا سمیت تین افراد زخمی
پیر پنچال
ہم نے پاکستان میں 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کوئی نشانہ ضائع نہیں گیا:اجیت ڈوول
برصغیر

Related

اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?