کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اختتام پذیر ہوا ۔ پروگرام کا انعقاد انڈین ریڈ کراس سوسائیٹی کے جموں کشمیر چیپٹر نے کیا تھا ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے 65 افسران اور نگران عملے نے پروگرام میں شرکت کی ۔ پروگرام جنرل سیکرٹری آئی آر سی ایس ، جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری کی نگرانی میں منعقد ہوا جبکہ تربیت منیجر آئی آر سی ایس ، جے اینڈ کے اور فسٹ ایڈ کوارڈینیٹرز ، آئی آر سی ایس جے اینڈ کے نے دی ۔ تربیتی پروگرام میں حادثوں کے دوران انسانی جانوں کو بچانے کی تربیت بھی شامل تھی ۔ سیکرٹری اسمبلی نے سپیکر قانون ساز اسمبلی اور اسمبلی کے عملے کو پروگرام میں شرکت کرنے اور آئی آر سی ایس کو پروگرام منعقد کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ شرکاء میں جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے اسناد تقسیم کیں ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر نے اس نوعیت کے پروگرام کے انعقاد پر زور دیا ۔ انہوں نے انڈین ریڈ کراس کو مزید فعال بنانے کیلئے رضا کاروں کی بھاری تعداد کو سوسائیٹی کے ساتھ منسلک کرنے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے شرکاء کو آئی آر سی ایس کے رضا کار بننے کیلئے کہا ۔