جموں//ریڈ ایف ایم 91.9 کی ایک ٹیم کلسٹر ہیڈ ریٹیل ریسٹ آف پنجاب جموں وکشمیر سدھارتھ اروڑہ کی صدارت میں آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقی ہوا۔اس دوران انہوں نے گورنر کو بتایا کہ توسیع دینے کے تیسرے مرحلے میں ریڈ ایف ایم نے جموں میں حال ہی میں ایک نیا سٹیشن شروع کیا ہے جبکہ اس طرح کے سٹیشن سرینگر اور لیہہ میں عنقریب شروع کئے جائیں گے۔ٹیم نے گورنر کو ریڈ ایف ایم کے پروگرامنگ مواد کے بارے میں بھی جانکاری دی جن میں جموں کی روایات اور ثقافت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔گورنر نے ریڈ ایف ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ریڈیو دور دراز اور پسماندہ طبقوں کے لوگوں میںمختلف امور کے حوالے سے بیداری کرنے میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔انہوں نے ٹیم کو صلاح دی کہ وہ مرکز ی فلیگ شپ پروگراموں کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کریں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ایم ایف کے ذریعے مختلف سماجی بدعات کے منفی اثرات سے بھی خبردار کیا جانا چاہیئے۔