سرینگر //ریڈیو کشمیر سرینگر کو جنسی حساسیت سے متعلق مسائل اُجاگر کرنے کے لئے لاڈلی میڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس حوالے سے لودھی روڑ نئی دلی میںآج ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان کے سابق پلاننگ کمیشن اور پدم شری اعزاز یافتہ سیدہ حمید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ستوتی نارائن ککرچیئرپرسن این سی پی سی آر اور ڈیگوپلاشی یس نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔ ریڈیو کشمیر کویہ ایوارڈ جنسی حساسیت سے متعلق پیشکش ”بیٹی آئی خوشیاں لائی “کے لئے دیا گیا ۔ اس ایوارڈکو ادارے کے ایک سینئر رکن اور مذکورہ ڈرامہ کے پیشکار محمد طارق زرگر نے حاصل کیا جنہیں تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیاگیاتھا۔ ریڈیو کشمیر سے وابستہ ملازمین اور صحافتی برادری نے لاڈلی ایوار ڈ کے لئے ریڈیو کشمیر کے سربراہ ہمایوں قیصر اور پروڈیوسر محمد طارق زرگرکومبارکباد دی ہے ۔ محمد طارق زرگر نے بتایا کہ اس ایوارڈ کا سہرا سٹیشن کے سربراہ کو جاتاہے جو ادارے کے ہر شعبے کی کارکردگی کونکھارنے کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں۔