محمد تسکین
بانہال// سب ڈویژنل مجسٹریٹ بانہال رضوان اصغر کی ہدایت پر ایس ڈی آر ایف ٹیم بانہال نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی بانہال کے تعاون سے میونسپل کمیٹی ہال بانہال میں ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا اور اس میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے ریڈکراس رضاکاروں اور سرکاری حکام نے شرکت ۔ نائب تحصیلدار بانہال ذاکر حسین اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور موجود تھے۔ ایس ڈی آر ایف کے ماہرین نے ریڈ کراس رضاکاروں کو جان بچانے کی تربیت دی تھی اور بچاؤ اور دیگر آفات سماوی کے حالات سے نپٹنے کیلئے اہم جانکاری دی۔ یو ٹی ڈی آر ایف بانہال میں تعینات ماہرین نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سی پی آر، ایم ایف آر اور ابتدائی طبی امداد، سڑک حادثات پر لیکچرز دیکر ریڈکراس کے رضاکاروں کے علم و ہنر میں مزید اضافہ کیا ۔ انہوں نے آفات کے دوران استعمال ہونے والے مختلف آلات کے بارے میں بھی رضاکاروں کو جانکاری دی ۔