Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

ریڈکراس میلہ 2017کے معاونین کو گورنر کی مبارک باد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 23, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
جموں//گورنر این این ووہرا جو کہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموں وکشمیر چپٹر کے صدر بھی ہیں ، نے آج یہاں راج بھو ن میں منعقدہ تقریب میں سول انتظامیہ سے وابستہ افسران ریاستی اور مرکزی پولیس عملے، فوج اور سول سوسائٹی کے ارکان کو ریڈ کراس تحریک کے لئے بے لوث معاونت کرنے اور حالیہ ریڈ کراس میلے کے کامیاب انعقاد میں اہم کردارادا کرنے کے لئے مبارک باد پیش کی۔گورنر نے وائس چیئرمیں آئی آر سی ایس نیشنل ہیڈ کوارٹر س نئی دلی ، اویناش راج کھنہ کا خیر مقدم کیا جو خصوصی طور تقریب میں شرکت کے لئے آئے تھے۔جموں آئی آر سی ایس کے چیئر مین ڈاکٹر پون کوتوال اور ان کی ٹیم کو ریڈ کراس سوسائٹی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے متواتر کوششوں کو سراہتے ہوئے گورنر نے سوسائٹی کی سرگرمیوں کو ریاست بھر میں توسیع دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ریاست کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ریڈ کراس سرگرمیوں کو مقامی میلوں کے ساتھ جوڑنے کے لئے کہا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس تحریک سے متعارف ہوسکیں۔گورنر نے اُن تمام معاونین افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوںنے ریڈ کراس میلہ 2017 کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا تعاون دیا۔ شری کھنہ نے ڈپٹی کمشنرو ں پر زور دیا کہ وہ ضلع انتظامیہ کے افسران کو دفتری میٹنگوں میں ریڈ کراس کی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوںنے لوگوں کو آفات سماوی سے نمٹنے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے لازمی تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے ریڈکراس جموں وکشمیر باب کے ارکان میں اضافہ کرنے کی ضرورت کو بھی اُجاگر کیا اور ریاست کے تمام اضلاع کے چیف ایجوکیشن افسران کو سکولوں میں مارننگ اسمبلی میں ریڈکراس کے بارے میں طلاب کو جانکاری دینے کے لئے کہا ۔ڈاکٹر کوتوال نے جموں میں ریڈ کراس کی سرگرمیوں کا مختصر خاکہ پیش کیا ۔ انہون نے کہا کہ سال 2016ء کے دوران زائد از 1500لوگوں کو ابتدائی طبی امداد میں تربیت دی گئی اور امسال یہ تربیت سرکاری ملازمین اور طلاب کو دینے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کے ریڈ کراس میلے میں رفل ڈرا ٹکٹوں کی فروخت سے 65لاکھ روپے کی رقم جمع ہوئی ہے ۔ یہ رقم  ریاست میں ریڈ کراس سوسائٹی کی سرگرمیوں پر صرف کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریڈکراس جموں پیتھالوجیکل لیب کی جدید کاری پر بھی رقم صرف کرے گی تاکہ غریب اور نادار مریضوں کے لئے خون کے مختلف ٹیسٹ نہایت ہی کم قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔اس کے علاوہ دیہی سطح پر لوگو ں کے لئے ڈینٹل ہائی جین کی سہولیت بہم رکھنے کے لئے ایک موبائیل یونٹ بھی شروع کیا جائے گا۔گورنر نے ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر پون کوتوال ، آئی جی بی ایس ایف شری رام اوتار ،آئی جی پی جموں زودن ایس ڈی سنگھ جموال ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف جموں، ایس ایل سی کھپ ،162انفنٹری بریگیڈر رومی مہتا ، ڈپٹی کمشنر سانبہ شیتل نندا ، ڈپٹی کمشنر ادھمپورنیرج کمار، ڈپٹی کمشنر ریاسی رویندر کمار، ڈپٹی کمشنر رام بن محمد اعجاز ، ڈپٹی کمشنر کشتواڑ غلام بنی بلوان،کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن ایس منموہن سنگھ، وائس پریذیڈنٹ جے اینڈ کے بینک زونل آفس جموںسنیل گپتا ، ڈپٹی کمشنر کے وی سنگٹھن جموں ایس سمبانہ،چیف ایجوکیشن آفیسر کٹھوعہ بلبیر سنگھ، چیف ایجوکیشن آفیسر ادھمپور بشن سنگھ ، چیف ایجوکیشن اافیسر رام پال، ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کی نمائندگی کر رہے نریندر سنگھ بالی ، تحصیلدار ٹھاکرا کوٹ ریاسی راجیش بارو، اسسٹنٹ کمشنر جنرل سچن جموال (جو ڈپٹی کمشنر جموں کی نمائندگی کر رہے تھے)،صدر چیمبر آف کامرس انڈسٹریز جموں راکیش گپتا، منیجنگ ڈائریکٹر اے ایس ایل ٹٹوریلز اشوک گپتا، ایم ڈی سوریا ملک ستیش گپتا ، میسرز اتار سویٹیس جموں ایس اترسنگھ ،ایم ڈی سرسوتی پلاسٹو ٹیک ایس کے بنسل ،جامکش وہیکل لیڈس کی گنجن رانا، آٹا لیونگ کے فیکلٹی ممبران  ارنیما سنہا ،سریندر مہاجن ، ایس ای بالی ، او پی شرما، مادھو شرما ،آئی آر سی ایس جموں کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران اور آئی آر سی ایس ریاست جموں وکشمیر کے جنرل سیکرٹری ایم ایس راتھر اور سوسائٹی کی سیکرٹری آر سی پوری کو اپریسیشن ایوارڈ پیش کئے۔یہ ایواڑ ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ، ڈپٹی کمشنر راجوری اور آنجہانی بی بی رینہ جوکہ آئی آر سی ایس جموں کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن تھے کے جانب سے حاصل کئے گئے۔اس موقعہ پر گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اُمنگ نرولہ بھی موجود تھے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

جموں

بھارت بدھا کی سرزمین ،وزیراعظم مودی بدھ وراثت اور اقدار کا تحفظ کر رہے ہیں | ترون چُگ کی دلائی لامہ سے ملاقات کہاہندوستان سچائی اور انصاف کے متلاشیوں کیلئے پناہ گاہ بننے کے اپنے قدیم وعدے پر قائم

July 15, 2025
جموں

ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح

July 14, 2025
جموں

نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ

July 14, 2025
جموں

آئی جی پی جموں کا پولیس سٹیشن بشناہ کا دورہ جوانوں کیلئے پریفیب بیرک کا افتتاح ،افسروںسےبات چیت کی

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?