ترال//ترال کے مڈورہ علاقے میں ریچھ نے گھرکے صحن میں داخل ہو کر ایک چار سالہ بچے کو چیر پھاڑ کر کے ہلاک کر دیا۔قصبہ ترال سے چھ کلومیٹر گوجر بستی مڈورہ ترال منگلوار کے بعد سپہر ریچھ نے 4سالہ معصوم بچے قمر الدین گوجر ولد محمد صادق گوجر کو چیر پھاڑ کر کے بری طرح زخمی کر دیا جس کو اگر چہ زخمی حالت میں ہی فوری طور ترال ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم بچے نے اس سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔اسی دوران گوجر بکروال لیڈر محمد یاسین پسوال نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کر کے متاثرہ کنبے سے تعزیت کا اظہار کر کے سرکار سے مفلس کنبے کے امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔