پونچھ //ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بایلہ علاقہ میں ریچھ نے ایک عمر رسیدہ خاتون پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔
خاتون کی شناخت سکینہ بی زوجہ فتح محمد کے طور پر ہوئی ہے جس کی حالت ضلع ہسپتال پونچھ میں ابتر بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی اسی گاوں کے ایک بزرگ پر ریچھ نے حملہ کیا تھا جو آج بھی صورہ میڈیکل انسٹچوٹ سرینگر میں زیر علاج ہے۔