عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ لورن میں ایک نوجوان ریچھ کے حملے میں شدید طور پر زخمی ہو گیا جسے مقامی لوگوں کی مدد سے علاج کے لئے ہسپتال لایا گیا ۔ذرائع کے مطابق منڈی کے لورن پنچایت لوہر لورن میں ایک نوجوان شخص اپنے گھر کے باہر نکلا کہ اچانک ایک ریچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کی شناخت محمد رفیق ولد قمر دین سکنہ وارڈ نمبر پانچ پنچایت لورن لوہر کے طور پر ہوئی ہے جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہے بتا دیں کہ دو روز قبل بھی ایک خاتون کو لورن میں ہی زخمی کیا تھا وہیں مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ریچھ انسانی بستیوں میں پہنچ گئے ہیں مگر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی طرف سے کوئی بھی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریچھوں کا بستیوں میں آنا عام لوگوں کی جان کے لئے سخت خطرہ ہے اور عوام ان کی وجہ سے کافی خوف وحراس میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ کو چاہیے کہ اس سلسلے میں بروقت کاروائی کی جائے تاکہ لوگوں کی جان کا تحفظ ہو سکے۔