رام بن //رام بن کے تحصیل اُکھرال کے ستار کھل تجنیہال میں ایک ریچھ کے حملہ میں ایک شخض زخمی ہوا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق زخمی شخض کی پہچان ایک مقامی دوکاندار محمد انور کٹوچ عمر 28سال ولد محد موسیٰ کٹوچ ساکنہ تجنیہال دھنمستہ تحصیل پوگل پرستان کے طور پر کی گئی ہے۔ مذکورہ دوکاندار اپنا روز مرہ کا کام ختم کرنے کے بعد گھر کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں ریچھ نے اُس پر حملہ کیا ،جسکی وجہ سے دوکاندار شدید زخمی ہوا ہے۔ را ہ پر چل رہے مسافروںنے اُسے فوری طور پر پی ایچ سی اُکھرال علاج و معالجہ کے لئے منتقل کیا ۔