بارہمولہ//نوگام کنڈی بارہمولہ میں ریچھ نے ایک خاتون کو چیر پھاڑ کر شدید زخمی کردیا جسے فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ معلوم ہو اہے کہ 56 سالہ راجہ بیگم زوجہ مرحوم بشیر احمد ساکنہ نوگام کنڈی کو اُس وقت ایک جنگلی ریچھ نے شدید زخمی کردیا جب وہ اپنے کھیت میں کام کررہی تھی ۔ مقامی لوگوں نے مذکورہ خاتون کو فوری طور سب ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیا