عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// سی بی آئی نے ایک ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سابق فوجی کو مبینہ طور پر راجستھان میں ایک ملٹی اسپیشلٹی کلینک کے مالک سے 22لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے تاکہ سابق فوجی کنٹریبیوٹری ہیلتھ اسکیم (ای سی ایچ ایس)کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔گرفتار کیے گئے دو افراد میں لیفٹیننٹ کرنل امرجیت سنگھ (ریٹائرڈ)اور مکیش کمار جو ایک ریٹائرڈ فوجی اہلکار تھے۔کلینک کا مالک راج گڑھ میں پولی کلینک کے سابق انچارج سنگھ کے ساتھ رابطہ میں آیا تھا، جب ای سی ایچ ایس کی ایک ٹیم اس کے اسپتال آئی اور مبینہ طور پر سابق فوجیوں کے 20-25ای سی ایچ ایس کارڈز کو بغیر کوئی رسید یا دستاویز دیے جمع کیا، سی بی آئی ایف آئی آر نے الزام لگایا ہے۔سنگھ نے مبینہ طور پر مالک کو یقین دلایا کہ اگر وہ 25 لاکھ روپے رشوت دینے پر راضی ہوتا ہے تو وہ اس معاملے کو حل کرے گا۔