عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جموں و کشمیر حکومت نے ریٹائرڈ اور فوت شدہ سرکاری ملازمین کے لیے لیو سیلری اور بقایا جات کی نقد رقم کے لیے 1.81 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔فنڈزکو ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز کے اختیار میں رکھے گئے ہیں۔ تاکہ ریٹائرڈ/متوفی سرکاری ملازمین کے بقایا جات کی نقد رقم کے حساب سے اخراجات کو پورا کریں۔فنڈز کی واگذاری کچھ شرائط کے ساتھ مشروط کی گئی ہے۔لیو سیلری کی ادائیگی تمام ضابطہ کی تکمیل کے بعد کی جائے گی۔ڈی ڈی او ذاتی طور پر ذمہ دار ہے جو اس بات کی تصدیق کرے گا کہ اس آرڈر کے ضمیمہ میں تفصیل سے ذمہ داروں کو لیو سیلری / بقایا جات پہلے ادا نہیں کیے گئے ہیں۔