عظمیٰ نیوزڈیسک
نئی دہلی// حکومت نے پیر کو ریونیو سکریٹری سنجے ملہوترا کو ریزرو بینک آف انڈیا کا 26 واں گورنر مقرر کیا ہے۔کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ملہوترا کے نام کو کلیئر کر دیا، جنہیں بدھ سے تین سال کے لیے آر بی آئی کے گورنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ملہوترا، جو 1990 بیچ کے راجستھان کیڈر کے آئی اے ایس آفیسر ہیں، شکتی کانتا داس کی جگہ لیں گے، جن کی میعاد منگل (10 دسمبر، 2024) کو ختم ہو رہی ہے۔ملہوترا، جو RBI کے 26ویں گورنر ہوں گے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کانپور سے کمپیوٹر سائنس میں انجینئرنگ گریجویٹ ہیں، اور انہوں نے پرنسٹن یونیورسٹی، US سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کیا ہے۔33 سال سے زیادہ کے اپنے کیریئر میں، انہوں نے متعدد شعبوں میں کام کیا، جن میں پاور، فنانس اور ٹیکسیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور کانوں سمیت دیگر شامل ہیں۔اس وقت وہ وزارت خزانہ میں سیکرٹری (ریونیو) ہیں۔
ریونیو سکریٹری سنجے ملہوترا ریزروبینک کے 26ویں گورنر مقرر
