ڈوڈہ//ون سٹاف سنٹر(اوایس سی ) ڈوڈہ نے ریوارابھالہ میںخواتین کیلئے بیداری پروگرام کاانعقاد کیا۔اس دوران خواتین کو ون سٹاپ سنٹرڈوڈہ میں دی جارہی سہولیات کے بارے میں جانکاری دی۔ اس دوران مقررین نے خواتین کوبتایاکہ وہ اس سنٹرسے طبی سہولیات، قانونی امداد،پولیس کی مدد،سائیکلو۔سوشل کونسلنگ ، پانچ روزہ عارضی رہائش جیسی سہولیات حاصل کرسکتی ہیں۔سنٹرکی ایڈمنسٹریٹر سندھیادیوی نے سکھی سکیم کے اغراض ومقاصدبیان کئے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی وزارت خواتین واطفال نے ہیومن آرگنائزیشن فار پٹرونیزیشن آف اینوائرنمنٹ کے تعاون سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کوجنسی ہراسانی اورجنسی تشددسے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ ہرطرح کی امدادفراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاتون کوپانچ روزتک عارضی رہائش کابندوبست بھی سنٹرکی طرف سے کیاجاتاہے۔