ریل لنک ، 132کے وی ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹوں پر جاری کام کاجائزہ

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے کل دوسری اپیکس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کا  انعقاد اودھمپور ۔ سرینگر ۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ پر جاری کام کا جائیزہ لینے کیلئے کیا گیا ۔ پرنسپل سیکرٹری بجلی ، کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات ، ریاستی حکومت اور ریلوے حکام کے اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے جبکہ ڈویژنل کمشنر جموں اور ریاسی اور رام بن اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے میٹنگ میں وی ڈی او کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری کو کٹڑہ ۔ بانہال ریل لائین حصے اور کٹڑہ سے ریاسی اور رام بن سے سنگلدان تک ریلوے انٹی گریٹڈ سب ڈویژن کیلئے 132 کے وی ٹرانسمیشن لائین کیلئے اراضی کے حصول کے عمل کے بارے میں تازہ ترین تفصیلات دی گئیں ۔ یہ تفصیلات چیف سیکرٹری کو ڈویژنل کمشنر جموں اور ریاسی اور رام بن اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے دیں ۔ ڈپٹی کمشنروں کو اگلے ماہ تک پروجیکٹ کیلئے  اراضی کے حصول کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ اودھمپور ۔ سرینگر ۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ ، 132 کے وی ٹرانسمیشن لائین ، قومی شاہراہ اور دیگر اہم پروجیکٹوں کی فوری تکمیل کیلئے چیف سیکرٹری نے جموں اور ڈویژنل کمشنروں کو متعلقہ ڈپٹی کمشنروں اور ریلوے و نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے افسران کے ساتھ ہر پندرھواڑے کو جائیزہ میٹنگ منعقد کرنے کیلئے کہا ۔ چیف سیکرٹری نے ریلوے حکام کو ضرورت کے مطابق لازمی مرمت  کے کام ہاتھ میں لینے کی درخواست کی ۔ واضح رہے ریلوے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے سڑکوں ، آبپاشی نہروں ، واٹر سپلائی پائیپوں کو نقصان ہوا ہے ۔ جس کی فوری مرمت مطلوب ہے ۔ کمیٹی ان پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائیزہ لینے کیلئے ماہ ستمبر2017  کے  پہلے ہفتے میں ایک اور میٹنگ طلب کرے گی ۔ 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *