سرینگر //عید الفطر کے موقعے پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ریلوے حکام نے وادی بھر میں 5اور 6جون کو ریل سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ 5اور 6جون کو وادی بھر میں ریل سروس معطل رکھی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی کے تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ عوامی احتجاج کے بھڑکنے سے مظاہرین اکثر و بیشتر ریلوے جائیداد کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ لہٰذا ریلوے جائیداد کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر محکمہ نے عید کے پیش نظر 5اور 6جون کو وادی بھر میں ریلوے سروس کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔