ریل سروس اور شاہراہ بحال

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 
بانہال//مسلسل چار روز تک بند رہنے کے بعد بدھ کو سرینگر جموں شاہراہ اور ریل سروس کو بحال کر دیا گیا اس دوران وادی میں پانچوں روز بھی انٹر نیٹ سروس معطل رہی ۔ بدھ کی صبح شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بحال کر دیا گیا ۔وادی میں ریل خدمات 27 مئی کو سیموہ ترال میں معروف کمانڈر سبزار احمد بٹ کے سمیت دو جنگجوؤں کی ہلاکت کے محض چند گھنٹے بعد معطل کی گئی تھیں۔ ریلوے کے ایک اعلیٰ افسر نے کشمیر عظمیٰ سے کہا کہ بدھ کی صبح مقامی سیول و پولیس انتظامیہ کے ساتھ مشورہ لیا گیا جس کے بعد تمام ریل گاڑیوں کی معمول کی خدمات  بحال کی گئیں ۔اس دوران بدھ کو پانچویں روز بھی انٹر نیٹ سروس معطل رہی ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *