جموں// ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف اور باز آباد کاری کے وزیر جاوید مصطفی میر نے ایوان بالا میں گردھاری لال رینہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریلیف آرگنائزیشن ریلیف مستحقین کے ریکارڈ س کو آدھار کی بنیادوں پر ڈیجیٹائز کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مائیگرنٹوں کو ماہانہ ریلیف ڈی بی ٹی کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے ۔سریندر موہن امباردار نے اس موقعہ پر ضمنی سوال پوچھا۔