Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ریلوے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد | سیاحت کو فروغ ملے گا | سماجی و اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا:وزیر اعظم

Towseef
Last updated: January 6, 2025 10:51 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریلوے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اورکئی پروجیکٹوںکا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے تلنگانہ میں چرلاپلی نیو ٹرمینل اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ گورو گوبند سنگھ جینتی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی تعلیمات اور زندگی ایک مضبوط اور خوشحال قوم کے وژن کو متاثر کرتی ہے۔ کنیکٹوٹی میں بھارت کی تیز رفتار پیشرفت کی تعریف کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ سال 2025 کے آغاز سے، بھارت اپنے میٹرو ریل نیٹ ورک کو 1000 کلومیٹر سے زیادہ تک پھیلانے کے ساتھ ہی اپنے اقدامات کو تیز کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا پروگرام اس حقیقت کا ایک اور ثبوت ہے کہ پورا ملک ایک ساتھ قدم بہ قدم آگے بڑھ رہا ہے اور جموں و کشمیر، اڈیشہ اور تلنگانہ میں شروع کیے گئے پروجیکٹ اِن شمالی، مشرقی اور جنوبی خطوں کے لیے جدید رابطوں میں ایک بڑی پیش رفت ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کا منتر ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو حقیقت بنانے میں مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے ان پیش رفتوں پر ان ریاستوں کے لوگوں اور بھارت کے تمام شہریوں کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں مال برداری کے لیے وقف راہداری جیسے جدید ریل نیٹ ورکس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خصوصی کوریڈور سیریگولر ٹریکس پر دباؤ کو کم ہوجائے گا اور تیز رفتار ٹرینوں کے لیے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ مودی نے زور دے کر کہا کہ ریلوے میڈ اِن انڈیا کے فروغ کے ساتھ ایک بڑی تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو اور ریلوے کے لیے جدید کوچز تیار کیے جا رہے ہیں۔ اسٹیشنوں از سرنو تعمیر کی جارہی ہے، اسٹیشنوں پر شمسی پینل لگائے جا رہے ہیں اور ریلوے اسٹیشنوں پر‘ایک اسٹیشن، ایک پروڈکٹ’کے اسٹال لگائے جا رہے ہیں۔ ان تمام اقدامات سے ریلوے کے شعبے میں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ مودی نے مزید کہا’’پچھلی دہائی کے دوران، لاکھوں نوجوانوں نے ریلوے میں مستقل سرکاری ملازمتیں حاصل کی ہیں۔ نئی ٹرین کے ڈبے تیار کرنے والے کارخانوں میں خام مال کی مانگ سے دوسرے شعبوں میں بھی ملازمت کے مزید مواقع پیدا ہوتے ہیں‘‘۔ وزیراعظم نے اس کا ذکر کیا کہ ریلوے سے متعلق خصوصی مہارتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کی پہلی گتی شکتی یونیورسٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ جیسے جیسے ریلوے نیٹ ورک پھیل رہا ہے، نئے ڈویژن اور ہیڈکوارٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ اڈیشہ میں رائاگڑا ریلوے ڈویژن کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، جس سے ریاست کا ریلوے انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا جس سے اوڈیشہ خاص طور پر جنوبی اوڈیشہ میں سیاحت، کاروبار اور روزگار کو فروغ ملے گا، جہاں قبائلی خاندانوں کی تعداد زیادہ ہے۔ تلنگانہ میں چرلاپلی نیو ٹرمینل اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس اسٹیشن کے بیرونی رنگ روڈ سے منسلک ہو کر علاقائی ترقی کو تیز کرنے کی اس کی صلاحیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ’’بیرونی رنگ روڈ سے منسلک اس اسٹیشن سے،خطے میں ترقی کو نمایاں طور پر فروغ ملے گا۔‘‘ مودی نے اسٹیشن کی جدید سہولیات بشمول اس کے پلیٹ فارم، لفٹ، ایسکلیٹرز، شمسی توانائی سے ہونے والی کارروائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ’’یہ پائیدار بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی سمت میں ایک اور قدم ہے‘‘۔ مودی نے ذکر کیا کہ بھارت اس وقت ایکسپریس ویز، آبی گزرگاہوں اور میٹرو نیٹ ورک سمیت بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر توسیع کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں کی تعداد سال 2014 میں 74 سے بڑھ کر آج 150 سے زائد ہو گئی ہے اور میٹرو خدمات ملک کے 5 شہروں سے بڑھ کر 21 شہروں تک پہنچ چکی ہیں۔ تقریب میں ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو، مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر وی سومنا، وزیر مملکت رونیت سنگھ بٹو، مرکزی وزیر بندی سنجے کمارسمیت دیگر موجود تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہاکی انڈیا نے سینئر خواتین کے قومی کیمپ کے لیے 40 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا
تازہ ترین
پاکستانی پنجاب میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، 48 گھنٹے میں 70 شہری جاں بحق
بین الاقوامی
ضلع مجسٹریٹ جموں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کے طور بھی کام کریں گے
تازہ ترین
بارہمولہ: جہلم میں 55 سالہ شخص غرقآب ، بچاؤ کارروائی جاری
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینخطہ چنابکشمیر

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

July 19, 2025
برصغیرتازہ ترین

دومیل بالتل میں امرناتھ یاتری بے ہوش ہوکر جاں بحق

July 19, 2025
برصغیرتازہ ترین

مانسون اجلاس سے قبل انڈیا اتحاد کی ورچوئل میٹنگ، حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور

July 19, 2025
برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن کی پہل | بہار کے طلباء کیلئے 50 کروڑ کے وظائف کااعلان

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?