نئی دہلی//کانگریس نے وزیر ریلوے پیوش گوئل پر ضابطہ کی خلاف ورزی کرکے بنکوں کو چونا لگانے والی کمپنی شرڈی انڈسٹریز لمیٹڈ سے تعلق ہونے کا آج الزام لگایا اور اسے بڑا گھپلہ قرار دیتے ہوئے اس کی سپریم کورٹ کے جج سے جانچ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر گوئل کو عہدہ سے ہٹایا جانا چاہئے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد، ویرپا موئلی اور پون کھیڑا نے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ مسٹر گو ئل کا شرڈ ی انڈسٹریز سے تعلق رہا ہے ۔ مسٹرگوئل 25جولائی 2008سے ایک یکم جولائی 2010تک شرڈی انڈسٹریز لمیٹڈکے کل وقتی صدر اور ڈائرکٹر رہے ہیں۔ اس مدت میں اس کمپنی نے بنکوں سے 258.62کروڑ روپے کا قرض لیا۔ کمپنی نے آٹھ جون 2015میں خود کو خستہ حال اعلان کردیا۔انہوں نے کہاکہ کمپنی کا خود کو خستہ حال اعلان کرنے کا مطلب ہے کہ وہ بنکوں سے لیا ہوا قرض واپس کرنے کی حالت میں نہیں ہے ۔ حیرات کی بات یہ ہے کہ خودبنک کا قرض نہیں واپس کرنے والی شرڈی انڈسٹریز لمیٹڈ کی اتحادی کمپنی ایسس انڈسٹریز نے مسٹر گوئل کی اہلیہ سیما گوئل کی کمپنی انٹرکان ایڈوائزرس پرائیویٹ لمیٹڈ کو 1.59کروڑ روپے غیرمحفوط قرض بنکوں سے دلایا۔ مسٹر گوئل 2013تک اس کمپپنی کے ڈائرکٹر رہے ۔کانگریس لیڈروں نے کہاکہ شرڈی انڈسٹریز کے مالک راکیش اگروال اور مکیش بنسل نے حکومت کو بتایا کہ ان پر بنکوں کے کانسوشیم کا 651.87کروڑ روپے بقایہ ہے ۔ حیرت کی بات ہے کہ بنکوں کے کانسوشیم نے اس کمپنی کے 651.87کروڑ روپے کے قرض کا 65فیصد معاف کردیا اور 173..85کی ادائیگی مارچ 2022تک اور باقی رقم کی ادائیگی مارچ 2024تک کرنے کو کہہ دیا۔انہوں نے کہاکہ اس معاملہ میں عوام کے پیسے کی لوٹ مرکزی وزیر کے اشار ے پر ہوئی ہے ۔ یہ بہت بڑا گھپلہ ہے اور اس کی جانچ سپریم کورٹ کے جج سے کرائی جانی چاہئے اور مسٹر گوئل کو تفتیش مکمل ہونے تک استعفی دے دینا چاہئے اور اگر وہ خود نہیں ہٹتے تو انہیں برخاست کردیا جانا چاہئے ۔یو این آئی ۔