رام بن//ہندوستان کنسٹریکشن کمپنی کے ساتھ کام کر رہے ورکرس اینڈ لیبررز نے ،جو کہ ناردن ریلوے نے بانہال اور کٹرہ ریلوے ٹریک پر سمبڑ کے نزدیک کام کرنے کے لئے معمور کئے ہیں ،نے آج یہاں ضلع ترقیاتی کمشنر کے د فتر کے سامنے ایک زور دار احتجاجی مُظاہرہ کیا۔ یہ مُظاہرین کمپنی کی جانب سے انکے حق میں گُذشتہ 5 مہینوں سے تنخواہیں واگُذار نہ کرنے کا الزام لگا رہے تھے۔بعد ازاں ورکرس کا ایک وفد ڈی سی رام بن طارق حُسین گنائی سے ملاقی ہوا اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔وفد نے بتایا کہ تنخواہیں واگُذار نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈی سی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ متعلقین کے ساتھ اُٹھائیں گے تاکہ مسلہ کا فوری حل کیا جا سکے۔مُظاہرین نے ہندوستان کنسٹریکشن کمپنی کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔اور انتباہ کیا کہ اگر ان کے مسائل حل نہیں کئے گئے تو وہ سرینگر ۔جموں قومی شاہراہ پر دھرنا دیں گے۔